مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے عراق ملحقہ سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد اب تک 387 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 6650 تک پہنچ گئی ہے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب کے دستے میں امدادی کاموں میں بھر پور تعاون کررہے ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں کئی دیہاتوں کو نقصان پہنچا ہے دودراز کے علاقوں میں امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا بھی ہے ایران کے ایمرجنسی سروسز کے سربراہ پیر حسین کولیوند کا کہنا ہے کہ سڑکوں کے ٹوٹ جانے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے دیہی علاقوں میں امدادی کی ٹیمیں بھیجنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔اس لئے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے عراق ایران، لبنان، کویت، ترکی اور پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 387 تک پہنچ گئی/امدادی کارروائیاں جاری
اسلامی جمہوریہ ایران کے عراق ملحقہ سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد اب تک 387 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 6650 تک پہنچ گئی ہے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
News ID 1876640
آپ کا تبصرہ